🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

باب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 429
حفظت سكتتين فى الصلاة سكتة اذا كبر الامام حتي يقرا وسكتة اذا فرغ من فاتحة الكتاب وسورة عند الركوع
”میں نے نماز میں دو سکتے یاد کئے ہیں؛ ایک سکتہ (خاموشی) جب امام تکبیر تحریمہ کہے حتیٰ کہ قرأت شروع کر دے اور ایک سکتہ جب رکوع سے پہلے فاتحہ اور کسی سورت سے فارغ ہو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 429]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام دارقطنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ حسن کے سمرہ سے سماع میں اختلاف ہے اور انہوں نے صرف عقیقہ والی حدیث کا ہی سماع کیا ہے۔ [دارقطني 336/1]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف ابن ماجه 180] ، [إرواء الغليل 505] ، [ضعيف أبوداؤد 163]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 429 in Urdu