🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

باب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 484
من لم يوتر فليس منا
”جس نے وتر نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 484]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس میں ابومنیب راوی ہے جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [تلخيص 52/2]
امام ابن ملقن رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت ضعیف اور منقطع ہے۔ [البدر المنير 349/4]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث ثابت نہیں۔ [العلل المتناهية 447/1]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 372/11] ، [ضعيف الجامع 6150]
شیخ شعیب ارناؤوط نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [مسند أحمد محقق 23069]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 484 in Urdu