🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

نیک لوگوں کے درمیان تدفین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 745
ادفنوا موتاكم وسط قوم صالحين فإن الميت يتأذى بجار السوء كما يتأذى الحى بجار السوء
”اپنے مردوں کو نیک لوگوں کے درمیان دفن کرو کیونکہ میت بھی برے پڑوسی سے تکلیف محسوس کرتی ہے جیسے زندہ انسان برے پڑوسی سے تکلیف محسوس کرتا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 745]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام سیوطی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت صحیح نہیں، اس میں سلیمان راوی کذاب ہے۔ [اللآلي المصنوعة 364/2]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے ”موضوعات“ میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 238/3]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں سلیمان راوی «متروك» بلکہ «متهم بالكذب والوضع» راوی ہے مگر سلف صالحین کا عمل اسی طرح رہاہے (کہ وہ نیک لوگوں میں ہی اپنے مردے تدفین کرتے رہے)۔ [تذكرة الموضوعات ص: 218]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 613] ، [ضعيف الجامع الصغير263]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 745 in Urdu