🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

نیک بیوی کا حصول عظیم فائدہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 763
ما استفاد المؤمن بعد تقوى الله خيرا له من زوجة صالحة
”مومن آدمی کے لے اللہ کے تقویٰ کے بعد سب سے بہتر فائدہ نیک بیوی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 763]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام سخاوی رحمہ الله، امام عجلونی رحمہ الله، حافظ بوصیری رحمہ الله اور شیخ حوت رحمہ الله نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [المقاصد الحسنة ص: 574] ، [كشف الخفاء 181/2] ، [مصباح الزجاجة 96/2] ، [أسني المطالب ص: 243]
شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 4421]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 763 in Urdu