🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

غیر شادی شدہ بدترین لوگ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 765
شراركم عزابكم
”تمہارے غیر شادی شدہ لوگ بدترین ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 765]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [الموضوعات 258/2]
امام شوکانی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ اس کی سند میں خالد بن اسماعیل راوی حدیثیں گھڑتا تھا اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ المطالب العالیہ میں فرماتے ہیں کہ یہ حدیث منکر ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 120]
امام سیوطی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت صحیح نہیں۔ [اللآلي المصنوعة 136/2]
امام سخاوی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں معاویہ بن یحییٰ صدفی راوی ضعیف ہے۔ [المقاصد الحسنة ص: 404]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 2511]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 765 in Urdu