🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

عورتوں کے بالوں کے متعلق پوچھ گچھ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 770
اذا تزوج أحدكم المرأة فليسأل عن شعرها كما يسأل عن وجهها فإن الشعر أحد الجمالين
”جب تم میں سے کوئی کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جیسے اس کے چہرے کے متعلق پوچھتا ہے اس کے بالوں کے متعلق بھی پوچھے کیونکہ بال بھی خوبصورتی کا مقام ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 770]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الموضوعات 262/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 127]
امام سیوطی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں اسحٰق بن بشر کاہلی راوی کذاب ہے۔ [اللآلي المصنوعة 139/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 1611]
مزید دیکھئے: [الفوائد المجموعة ص: 123]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 770 in Urdu