🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حق مہر کی کم از کم مقدار
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 783
لا مهر دون عشرة دراهم
”دس درہموں سے کم حق مہر نہیں ہوتا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 783]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن تیمیہ رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ محدثین کا اتفاق ہے کہ یہ جھوٹ ہے۔ [منهاج السنة 429/7]
شیخ حوت رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں مسیرہ بن عبید راوی کذاب ہے۔ [أسني المطالب ص: 325]
امام سخاوی رحمہ الله نے اس کی سند کو کمزور کہا ہے۔ [المقاصد الحسنة ص: 727]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے ”موضوعات“ میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 263/2]
ابن طاہر مقدسی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں مبشر بن عبید حلبی راوی ہے جو موضوعات روایت کرتا ہے۔ [معرفة التذكرة ص: 252]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 783 in Urdu