🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

عورتوں کو بالا خانوں میں نہ رکھنا اور سوت کاتنے کی تعلیم دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 803
لا تسكنوهن الغرف ولاتعلموهن الكتابة و علموهن الغزل و سورة النور
”ان (عورتوں) کو بالا خانوں میں رہائش نہ دو اور نہ انہیں کتابت و تحریر سکھاؤ، انہیں سوت کاتنا سکھاؤ اور سورہ نو ر کی تعلیم دو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 803]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے ”موضوعات“ میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 269/2]
امام شوکانی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں محمد بن ابراہیم شامی راوی ہے جو حدیثیں گھڑا کرتا تھا۔ [الفوائد المجموعة ص: 126] ، [اللآلي المصنوعة 142/2]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 2017]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 803 in Urdu