🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بینگن میں شفاء
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 927
الباذنجان شفاء من كل داء ولا داء فيه
”بینگن میں ہر بیماری کی شفا ہے اور اس میں کوئی بیمار ی نہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 927]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
شیخ حوت رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس کى کوئی اصل نہیں۔ [أسنى المطالب ص: 106]
امام شوکانی رحمہ الله، امام سیوطی رحمہ الله، امام ابن جوزی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 167] ، [اللآلي 189/2] ، [الموضوعات لابن الجوزي 301/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 148]
امام عجلونی رحمہ الله اور امام سخاوی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت زنادقہ کی گھڑی ہوئی ہے اور باطل وجھوٹ ہے۔ [كشف الخفاء 278/1] ، [المقاصد الحسنة ص: 231]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 927 in Urdu