مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
لپیٹے ہوئے کپڑے شیطان نہیں پہنتا
حدیث نمبر: 961
اطووا ثيابكم ترجع اليها أرواحها فان الشيطان اذا وجد ثوبا مطويا لم يلبسه وان وجده منشورا لبسه
”اپنے کپڑے لپیٹ کر (یعنی طے کر کے) رکھو، ان کی طرف ان کی روحیں لوٹتی ہیں، بلاشبہ شیطان اگر لپیٹے ہوئے کپڑے پا لے تو انہیں نہیں پہنتا اور اگر بکھرے ہوئے کپڑے ہوں تو انہیں پہن لیتا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 961]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[أسنى المطالب ص: 58] ، [الجد الحثيث فى بيان ما ليس بحديث ص: 135] امام سخاوی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [المقاصد الحسنة ص: 444] ، [تذكرة الموضوعات ص: 156]
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں عمر بن موسیٰ بن وجیہ راوی حدیثیں گھڑنے والاہے۔ [مجمع الزوائد 8599]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 2801] ، [ضعيف الجامع الصغير 915]

الحكم على الحديث:
موضوع
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 961 in Urdu