مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
علماء (کی باتیں سننے) کے لیے چپ رہنا (چاہیے)۔
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حجتہ الوداع میں فرمایا: ”تم لوگوں کو چپ کر دو۔“ (جب لوگ خاموش ہو گئے تو) اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اے لوگو!) تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ تم میں سے ایک دوسرے کو گردن زنی (قتل) کرنے لگے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 101]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 101 in Urdu