مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
دوزخ کا بیان اور یہ کہ وہ پیدا ہو چکی ہے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری آگ (کی گرمی) جہنم کی آگ کی گرمی کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“ عرض کی گئی کہ یا رسول اللہ! دنیا کی آگ ہی جلانے کے لیے کافی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس پر انہتر حصے بڑھا دی گئی ہے، ہر ایک حصہ اسی کے برابر گرم ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1382]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1382 in Urdu