🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
طشت سے وضو کرنا۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک ظرف منگوایا تو ایک کھلے منہ کا چوڑا، اوتھلا پیالہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لایا گیا جس میں کچھ پانی تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس میں رکھ دیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں پانی کو دیکھ رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے (چشمہ کی طرح) ابل رہا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ان لوگوں کا، جنہوں نے (اس پانی سے) وضو کیا، اندازہ کیا (تو) ستر، اسی کے درمیان تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 151]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 151 in Urdu