مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
مشرکوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (نبوت کی) نشانی (معجزہ، آیت) چاہنا پس نبی نے انھیں شق القمر (چاند کا پھٹ جانا) دکھلایا۔
سیدنا عروہ البارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں ایک دینار دیا کہ ایک بکری خرید لاؤ۔ وہ گئے اور ایک دینار میں دو بکریاں خریدیں پھر ان میں سے ایک (بکری) ایک دینار میں بیچ ڈالی اور ایک بکری اور ایک دینار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تجارت میں برکت کی دعا کی (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے عروہ کا یہ حال ہو گیا) کہ اگر وہ مٹی خریدتے تو اس میں بھی فائدہ ہوتا۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1519]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1519 in Urdu