مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
سیدنا حسن اور حسین رضی اللہ عنہم کی فضیلت کا بیان۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ (اہل عراق میں سے) ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ اگر کوئی احرام والا شخص مکھی کو مار ڈالے؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ اہل عراق مکھی کو مار ڈالنے کے بارے میں (تو) پوچھتے ہیں حالانکہ بیشک انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کو قتل کر ڈالا اور (جن کے بارے میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”یہ دونوں دنیا میں میرے پھول ہیں۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1549]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1549 in Urdu