مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کا قول ”بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں“ (سورۃ الاحزاب: 56) کا بیان۔
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی یا رسول اللہ! سلام تو ہمیں معلوم ہے لیکن آپ پر صلوٰۃ کس طرح پڑھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پڑھو ”یا الٰہی! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جو تیرے بندے اور رسول ہیں، رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمت نازل فرمائی اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر برکت نازل فرمائی۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1765]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1765 in Urdu