🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اللہ تعالیٰ کا قول ”بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں“ (سورۃ الاحزاب: 56) کا بیان۔
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (صحابہ نے) کہا یا رسول اللہ! آپ پر سلام پڑھنا تو ہمیں معلوم ہو گیا (یعنی التحیات میں پڑھا جاتا ہے) لیکن آپ پر درود کیسے پڑھیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پڑھو ”اے اللہ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) کی آل پر رحمت نازل فرمائی بیشک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔ (اور) اے اللہ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اور ان کی آل پر بھی برکت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) کی آل پر برکت نازل فرمائی، بیشک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1766]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1766 in Urdu