🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اللہ تعالیٰ کا قول ”اور ان لوگوں کی طرح مت ہو جاؤ جنہوں نے موسیٰ کو ایذا دی لیکن اللہ نے ان کو بری فرما دیا“۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: موسیٰ علیہ السلام بڑے شرم والے آدمی تھے (حیاء دار تھے کسی کے سامنے نہاتے نہ تھے تو لوگوں نے نامردی کی تہمت لگائی) اور اسی کا ذکر اس آیت میں ہے اے ایمان والو! ان لوگوں جیسے نہ بن جاؤ جنہوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کو تکلیف دی، پس جو بات انھوں نے کہی تھی اللہ نے انھیں اس سے بری فرما دیا اور وہ اللہ کے نزدیک باعزت تھے۔ (الاحزاب: 69) [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1767]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1767 in Urdu