مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کا قول ”اور وہ جہنم) کہے گی کہ کیا کچھ اور زیادہ بھی ہے؟“ (سورۃ ق: 30) کے بیان میں۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوزخی دوزخ میں ڈالے جائیں گے اور دوزخ کہے گی کہ کیا کچھ اور بھی ہے؟ (یعنی اور ڈالو، اور ڈالو) حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اس پر اپنا قدم رکھ دے گا تو دوزخ کہے گی بس بس۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1780]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1780 in Urdu