🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اللہ تعالیٰ کے قول ”اور ان (باغوں) کے علاوہ دو باغ اور ہیں“ (سورۃ الرحمن: 62) کا بیان۔
سیدنا عبداللہ بن قیس (ابوموسیٰ اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چاندی کی دو جنتیں ہیں، ان کے برتن اور سارا سامان چاندی کا ہے اور سونے کی بھی دو جنتیں ہیں، ان کے بھی برتن اور سامان سونے کا ہے اور جنت عدن میں لوگوں اور ان کے پروردگار کے درمیان میں صرف جلال و عظمت کی چادر حائل ہو گی جو کہ پروردگار کے چہرہ مبارک پر پڑی ہو گی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1785]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1785 in Urdu