🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
قربانی کا گوشت اسی روز کھا لینا اور اس کو رکھ چھوڑنا، دونوں جائز ہیں۔
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص تم میں سے قربانی کرے اس کو چاہیے کہ تین روز کے بعد تک اس کا گوشت نہ رکھے (بلکہ سب تقسیم کر دے)۔ اور جب دوسرا سال آیا تو لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ! کیا اب بھی ہر گزشتہ سال ہی کی طرح کریں (کل گوشت تقسیم کریں تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (نہیں! بلکہ) کھاؤ اور کھلاؤ اور جمع کرو اور گزشتہ سال چونکہ لوگوں پر تنگی تھی اس لیے میں نے چاہا تھا کہ تم اس طریقہ سے ان کی مدد کرو۔ (اب اس کی کوئی ضرورت نہیں)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1928]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1928 in Urdu