مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
موت کی آرزو کرنا منع ہے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”کوئی اپنے (نیک) عمل کی وجہ سے جنت میں نہیں جا سکتا۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ کیا آپ بھی یا رسول اللہ! (نیک عمل کی وجہ سے جنت میں نہیں جا سکتے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا: ”ہاں! میں بھی“ (نہیں جا سکتا)۔ اگر اللہ تعالیٰ مجھے اپنے (دامن) رحمت میں چھپا لے تو بہتر ہے۔ اب تمہیں چاہیے کہ میانہ روی اختیار کرو اور اللہ کا قرب حاصل کرو اور چاہیے کہ موت کی آرزو کوئی نہ کرے کیونکہ اگر آدمی نیک ہے تو (زندگی سے) اپنی نیکی میں ترقی کرے گا اور اگر گنہگار ہے تو شاید توبہ کر لے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1960]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1960 in Urdu