🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
بیماری کی وجہ سے پچھنے لگوانا (جائز ہے)۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث کہ ”ابوطیبہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنے لگائے تھے“ (کتاب: خریدوفروخت کے بیان میں۔۔۔ باب: پچھنے لگانے والے کے پیشے کا بیان۔۔۔ میں حدیث گزر چکی ہے اور اس حدیث کے آخر میں کہتے ہیں کہ) بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچھنے لگوانا اور قسط دریائی تمہاری عمدہ دواؤں میں سے ہیں۔“ اور فرمایا: ”تم اپنے بچوں کو حلق کی بیماری (یعنی خناق) میں تالو دبا کر تکلیف نہ دیا کرو بلکہ قسط کا استعمال کیا کرو۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1967]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1967 in Urdu