مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کے بیان میں کہ ”میری مہر کا سا نقش کوئی نہ کھدوائے۔“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس دور کے رواج کے مطابق مہر وغیرہ لگانے کے لیے) چاندی کی ایک انگوٹھی لی اور اس پر محمد رسول اللہ کندہ کرایا اور فرمایا: ”میں نے چاندی کی ایک انگوٹھی لی ہے اور اس پر محمد رسول اللہ کھدوایا ہے، کسی کو جائز نہیں ہے کہ ایسے ہی کندہ کی ہوئی انگوٹھی بنوائے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1995]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1995 in Urdu