🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
جنبی کا پسینہ (پاک ہے) اور مومن (کسی حال میں) نجس نہیں ہوتا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ کی کسی گلی میں انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مل گئے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جنبی تھے (وہ کہتے ہیں کہ) چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کنی کترا گیا اور جا کر غسل کیا، پھر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوہریرہ! تم کہاں (چلے گئے) تھے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں جنبی تھا اور ناپاکی کی حالت میں میں نے آپ کے پاس بیٹھنا برا جانا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ مومن (کسی حال میں) نجس نہیں ہوتا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 200]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 200 in Urdu