مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جنبی کا (قبل از غسل) سونا (جائز ہے)۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا ہم میں سے کوئی بحالت جنابت سو سکتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! جب تم میں سے کوئی جنبی ہو تو وہ وضو کر کے سوئے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 201]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 201 in Urdu