مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جو عمل خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کیا جائے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”جس مومن بندے کی محبوب چیز میں نے دنیا سے اٹھا لی (جیسے بیٹا، بھائی وغیرہ) اور اس نے اس پر صبر کیا تو اس کی جزا میرے یہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں (یعنی اس کو جنت ملے گی)۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2098]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 2098 in Urdu