مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
آدمی جو مال اللہ کی راہ میں دے وہی اس کا مال ہے۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں ایسا کون ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ محبوب ہے؟“ سب نے عرض کی یا رسول اللہ! ہم سب کو اپنا ہی مال محبوب ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا مال وہی ہے جو زندگی میں (فی سبیل اللہ) خرچ کر کے آگے بھیجا اور جو چھوڑ کر مر گیا وہ تو وارثوں کا ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2101]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 2101 in Urdu