مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کا فرمان ”.... جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ ....“ (سورۃ المائدہ: 45)۔
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان آدمی کا خون جو ”لا الہٰ الا اللہ“ (یعنی اللہ کی وحدانیت) اور میری رسالت کی گواہی دیتا ہو ان تین اسباب میں سے کسی ایک سبب کے بغیر حلال نہیں ہے (1) جان کے بدلے میں جان (2) شادی شدہ زانی (3) دین اسلام سے نکل جانے والا جو کہ جماعت کو چھوڑ دیتا ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2171]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 2171 in Urdu