مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا بیان کہ البتہ تم لوگ اپنے پہلوں کے طریقے کے پیروکار بن جاؤ گے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت نہ ہو گی جب تک کہ میری امت ان باتوں کو اختیار نہ کرے گی جو کہ اس سے پہلے کی امتوں نے اختیار کی تھیں بالشت برابر بالشت اور ہاتھ برابر ہاتھ (یعنی بالکل برابر)۔“ کسی نے عرض کی، یا رسول اللہ! اگلی امتوں سے کون لوگ مراد ہیں کیا پارسی اور عیسائی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”پھر اور کون؟“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2216]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 2216 in Urdu