مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کے فرامین ”اللہ تعالیٰ تم کو اپنے آپ سے ڈراتا ہے۔“ (سورۃ آل عمران: 3) اور ”عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے دن کہیں گے کہ (اے اللہ!) جو میرے دل میں ہے وہ تو جانتا ہے لیکن جو تیرے دل میں ہے وہ میں نہیں جانتا۔“ (سورۃ المائدہ: 116)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جب مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب میں لکھا ہے یعنی اپنی نسبت اور وہ نوشتہ اس کے پاس عرش پر رکھا ہوا ہے کہ میری رحمت میرے غصے پر غالب ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2223]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 2223 in Urdu