🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
تیمم میں مٹی پر دونوں ہاتھ مار کر پھر (گرد تم کرنے کے لیے) ان کو پھونکنا۔
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا آپ کو یاد نہیں کہ ہم اور آپ سفر میں تھے اور جنبی ہو گئے تو آپ نے تو نماز نہیں پڑھی اور میں (مٹی میں) الٹ پلٹ گیا اور نماز پڑھ لی، پھر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کو بیان کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تجھے اس طرح کرنا کافی تھا۔ (یہ کہہ کر) آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر مارا اور ان میں پھونک دیا پھر ان سے اپنے منہ اور ہاتھوں پر مسح کر لیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 226]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 226 in Urdu