مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
مسجد میں شعر پڑھنا (کیسا ہے؟)۔
سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے گواہی طلب کی کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں (بتاؤ) کیا تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مجھ سے) فرماتے تھے: ”اے حسان! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے (مشرکوں کو) جواب دو، اے اللہ! حسان کی روح القدس کے ذریعے تائید فرما۔“ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بولے کہ ہاں (میں نے سنا تھا)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 285]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 285 in Urdu