🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نماز، اس کے وقت (معین) پر پڑھنے کی فضیلت۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ کے نزدیک کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ تو آپ نے فرمایا: نماز، جو اپنے وقت پر (پڑھی گئی) ہو۔ میں نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد کون سا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے بعد والدین کی اطاعت کرنا۔ میں نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد کون سا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اسی قدر بیان فرمایا اور اگر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ پوچھتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ بیان فرماتے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 329]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 329 in Urdu