🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
آدمی کا یہ کہہ دینا کہ نماز جاتی رہی (کیسا ہے؟)۔
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس حالت میں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھ رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کی آواز سنی۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے تو فرمایا: تمہارا کیا حال ہے؟ (یعنی یہ شور کیوں ہوا؟) انھوں نے عرض کی کہ ہم نے نماز کے لیے جلدی کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا نہ کرنا جب تم نماز کے لیے آؤ تو نہایت اطمینان سے آؤ پھر جس قدر نماز پاؤ اس قدر پڑھ لو اور جس قدر تم سے جاتی رہے اس کو پورا کر لو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 386]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 386 in Urdu