🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
جب سجدہ کرے تو تکبیر کے ساتھ جھکے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنا سر (رکوع سے) اٹھاتے تھے تو ((سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد)) کہتے تھے (اور) کچھ آدمیوں کے نام لے کر دعا کرتے تھے (اور) فرماتے تھے: اے اللہ! ولید بن ولید اور سلمہ بن ہشام کو اور عیاش بن ابی ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو (کفار مکہ کے پنجہ ظلم سے) نجات دے۔ اے اللہ! اپنا عذاب مضر (قبیلہ مضر) پر سخت کر دے اور اس سے ان کو قحط سالی میں مبتلا کر دے جیسے یوسف علیہ السلام (کے دور) کی قحط سالی تھی۔ اس وقت اہل مشرق سے (قبیلہ مضر) مضر کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 462]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 462 in Urdu