🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
منیٰ میں نماز کو قصر کریں یا پوری پڑھیں؟
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب ان سے کہا گیا کہ امیرالمؤمنین عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے منیٰ میں ہم لوگوں کو چار رکعت نماز پڑھائی تو انہوں نے کہا کہ ((انا للہ وانا الیہ راجعون)) پھر انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں اور امیرالمؤمنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہمراہ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں اور امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں۔ اے کاش! بجائے ان چار رکعتوں کے میرے حصے میں وہی دو مقبول رکعتیں آتیں۔ (جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور امیرالمؤمنین ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما پڑھا کرتے تھے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 579]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 579 in Urdu