🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
ایک شخص احرام میں کن کن جانوروں کو مار سکتا ہے۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اس حال میں کہ ہم منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غار میں تھے کہ اتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سورۃ المرسلات نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تلاوت کرنے لگے اور میں اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (سن کر) یاد کرنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابھی تک اس کی تلاوت کر رہے تھے کہ اچانک ایک سانپ ہم لوگوں پر کودا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو مار دو۔ چنانچہ ہم اس پر لپکے مگر وہ چلا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارے ضرر سے بچا لیا گیا جس طرح تم اس کے ضرر سے بچا لیے گئے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 889]


Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 889 in Urdu