مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
صحابہ رضی اللہ عنہم حالت سفر میں روزہ رکھنے، نہ رکھنے غرض کسی بات پر تنقید یا ملامت نہ کرتے تھے۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر کیا کرتے تھے تو ہم نے دیکھا کہ روزہ رکھنے والا روزہ نہ رکھنے والے کو برا نہیں سمجھتا تھا اور روزہ نہ رکھنے والا بھی روزہ دار کو برا نہیں سمجھتا تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 948]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 948 in Urdu