ابن المنکدر سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتے تھے کہ یہودی لوگوں کا قول تھا کہ جو مرد جماع کرے اپنی عورت سے قبل میں پیچھے ہو کر تو لڑکا بھینگا پیدا ہوتا ہے، (کہ ایک چیز کو دو دیکھتا ہے) اس پر یہ آیت اتری کہ ”عورتیں تمہاری کھیتی ہیں، پس اپنی کھیتی میں جس طرف سے چاہو آؤ“(البقرہ: 223)(یعنی آؤ کھیتی میں اور کنوئیں میں نہ جاؤ اور کھیتی وہی ہے جہاں بیج ڈالے تو اگے نہ وہ جگہ جہاں بیج ضائع ہو)۔