🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب قتال الجاني وقتل المرتد
مجرم (بدنی نقصان پہنچانے والے) سے لڑنے اور مرتد کو قتل کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1033
وعنه رضي الله تعالى عنه أن أعمى كانت له أم ولد تشتم النبي صلى الله عليه وآله وسلم وتقع فيه فينهاها فلا تنتهي فلما كان ليلة أخذ المعول فجعله في بطنها واتكأ عليها فقتلها فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏ألا اشهدوا فإن دمها هدر» .‏‏‏‏ رواه أبو داود ورواته ثقات.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ ایک نابینا شخص تھا، اس کی ایک ام ولد لونڈی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دیتی اور برا بھلا کہتی تھی۔ وہ نابینا صحابی رضی اللہ عنہ اسے منع کرتے مگر وہ باز نہ آتی۔ ایک رات انہوں نے کدال لے کر اس کے پیٹ پر رکھ کر اس پر اپنا بوجھ ڈال کر دبایا اور اسے قتل کر دیا۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم گواہ رہو اس کا خون رائیگاں اور بیکار گیا۔“ (ابوداؤد) اس کے راوی ثقہ ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1033]
«وَعَنْهُ» اور انہی سے – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «أَعْمَى» ایک نابینا (صحابی) – «كَانَتْ لَهُ» اس کی تھی – «أُمُّ وَلَدٍ» ایک ام ولد (لونڈی) – «تَشْتُمُ» جو گالیاں دیتی تھی – «النَّبِيَّ» نبی کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «وَتَقَعُ فِيهِ» اور آپ کی بدگوئی کرتی تھی – «فَيَنْهَاهَا» تو وہ اسے منع کرتا – «فَلَا تَنْتَهِي» مگر وہ باز نہ آتی – «فَلَمَّا كَانَ» پھر جب ہوئی – «لَيْلَةٌ» ایک رات – «أَخَذَ» اس نے لیا – «الْمِعْوَلَ» کدال (یا چھرا) – «فَجَعَلَهُ» پھر اسے رکھا – «فِي بَطْنِهَا» اس کے پیٹ میں – «وَاتَّكَأَ عَلَيْهَا» اور اس پر زور ڈالا – «فَقَتَلَهَا» اور اسے قتل کر دیا – «فَبَلَغَ ذَلِكَ» تو یہ (خبر) پہنچی – «النَّبِيَّ» نبی کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «أَلَا اشْهَدُوا» سنو! گواہ رہو – «فَإِنَّ دَمَهَا» کہ بے شک اس کا خون – «هَدَرٌ» رائیگاں (معاف) ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَرُوَاتُهُ» اور اس کے راوی – «ثِقَاتٌ» ثقہ ہیں۔
اور انہی (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ ایک نابینا شخص کی ایک ام ولد (لونڈی) تھی جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالیاں دیتی اور آپ کی بدگوئی کرتی تھی، وہ اسے منع کرتا مگر وہ باز نہ آتی۔ پھر ایک رات اس نے کدال (نوکیلا ہتھیار) لے کر اس کے پیٹ میں رکھا اور اس پر زور ڈال کر اسے قتل کر دیا۔ یہ خبر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی تو آپ نے فرمایا: ”سنو! گواہ رہو کہ اس (عورت) کا خون رائیگاں ہے۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1033]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الحدود، باب الحكم فيمن سب النبي صلي الله عليه وسلم، حديث:4361.»

الحكم على الحديث:
صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو داود السجستانيثقة ، حافظ , مصنف السنن وغيرها ، من كبار العلماء
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن النسائى الصغرى
4075
اشهدوا أن دمها هدر
سنن أبي داود
4361
اشهدوا أن دمها هدر
بلوغ المرام
1033
ألا اشهدوا فإن دمها هدر
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1033 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1033
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الحدود، باب الحكم فيمن سب النبي صلي الله عليه وسلم، حديث:4361.»
تشریح:
1. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دینے والے کی سزا قتل ہے اور اس کا خون رائیگاں ہے۔
2.اسی طرح ذمی غیر مسلم بھی اگر یہ جرم کرے تو اس کی سزا بھی یہی ہے‘ اس کے عہد کی پاسداری نہیں کی جائے گی۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1033]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4361
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے کا حکم۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ایک نابینا شخص کے پاس ایک ام ولد تھی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتی اور آپ کی ہجو کیا کرتی تھی، وہ نابینا اسے روکتا تھا لیکن وہ نہیں رکتی تھی، وہ اسے جھڑکتا تھا لیکن وہ کسی طرح باز نہیں آتی تھی حسب معمول ایک رات اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو شروع کی، اور آپ کو گالیاں دینے لگی، تو اس (اندھے) نے ایک چھری لی اور اسے اس کے پیٹ پر رکھ کر خوب زور سے دبا کر اسے ہلاک کر دیا، اس کے دونوں پاؤں کے درمیان اس کے پیٹ سے ایک بچہ گرا جس نے اس جگہ کو جہاں وہ تھی خون سے لت۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4361]
فوائد ومسائل:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے شاتم کی سزا قتل ہے۔
اس پر کوئی قصاص ہے نہ ادیت۔
قاتل کا یہ عمل اس کی غیرت ایمانی کا اظہار اور باعث اجروفضل ہوگا۔
لیکن یہ کام بواسطہ حکومت ہونا چاہئے تاکہ فتنہ نہ بن جائے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4361]

فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4075
نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم کو گالیاں دینے اور برا بھلا کہنے والے کے حکم کا بیان۔
عثمان شحام کہتے ہیں کہ میں ایک اندھے آدمی کو لے کر عکرمہ کے پاس گیا تو وہ ہم سے بیان کرنے لگے کہ مجھ سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک نابینا آدمی تھا، اس کی ایک ام ولد (لونڈی) تھی، اس سے اس کے دو بیٹے تھے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت برا بھلا کہتی تھی، وہ اسے ڈانٹتا تھا مگر وہ مانتی نہیں تھی، وہ اسے روکتا تھا مگر وہ باز نہ آتی تھی (۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4075]
اردو حاشہ:
(1) حدیث کی باب کے ساتھ مناسبت بالکل صریح ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی بکنے والے کی سزا قتل ہے۔
(2) اللہ تعالیٰ کی ذاتِ اقدس اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ ذات کی بابت اس قسم کی زبان درازی کرنے سے ذمی شخص کا ذمہ اور مسلمان کا اسلام ختم ہو جاتا ہے۔
(3) اس حدیث سے معلوم ہوا نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دینے والا واجب القتل ہے، خواہ مرد ہو یا عورت۔ وہ اگر مسلمان تھا تو گالی دینے سے کافر و مرتد بن گیا کیونکہ رسالت کی تصدیق نہ رہی، اور ایک مسلمان کے لیے توحید و رسالت کی تصدیق ضروری چیز ہے، لہٰذا اسے ارتداد والی سزا دی جائے گی اور اگر وہ ذمی تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دینے سے اس کا ذمہ ختم ہو گیا کیونکہ اسلامی حکومت کے تحت کافروں کے لیے ذمہ اور پناہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے، اور آپ کو گالی دینا ذمہ سے دست بردار ہونے کے مترادف ہے، اس لیے اس کا خون معصوم و محفوظ نہ رہا، چنانچہ اسے قتل کیا جائے گا۔ مذکورہ حدیث اس معنیٰ میں صریح ہے۔ وہ لونڈی بھی کافر اور ذمی تھی، مسلمان نہ تھی۔ کعب بن اشرف کا قتل بھی اس مسئلے کی واضح دلیل ہے۔ الا یہ کہ وہ توبہ کر کے مسلمان ہو جائے کیونکہ اسلام پہلے کے ہر گناہ کو ختم کر دیتا ہے۔ ائمۂ کرام میں سے صرف امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ ”ذمیوں کو اس جرم میں قتل نہ کیا جائے گا کیونکہ ان کے دوسرے عقائد جو خالص کفر و شرک ہیں، ان کے خون کو مباح نہیں کرتے تو یہ جرم کیسے مباح کر دے گا؟“ حالانکہ ان کو اپنے عقائد و اعمال پر کاربند رہنے کی اجازت ہے مگر علانیہ نہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی بکنا کوئی مخفی چیز نہیں بلکہ یہ علانیہ ہو گا، نیز جس طرح انہیں یہ اجازت نہیں کہ کسی کو قتل کریں، اسی طرح ان کو یہ بھی اجازت نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دینا یقینا ایک مسلمان کو قتل کرنے سے بڑھ کر ہے۔ ان کا ذمی ہونا انہیں ہر من مانی کی اجازت نہیں دیتا۔ عام آدمی کو بھی گالی دینے کی اجازت نہیں چہ جائیکہ مسلمانوں کے جان و ایمان سے بڑھ کر محترم نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (خاکم بدہن) گالی دینے کی اجازت ہو۔
(4) آفریں صد آفریں ہے اس نابینا صحابی کی ایمانی غیرت اور دینی حمیت پر کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ایسے ڈوبے ہوئے تھے جس کی مثال ناپید ہے۔ ہر چند وہ ظاہری بصارت سے محروم تھے، مگر اس کی تلافی ان کی بصیرت اور حب رسول کی معراج سے ہو گئی۔ اس غیور شخص نے اپنے معصوم بچوں کی ماں، اپنی کور چشمی کی لاٹھی اور جاں نثار رفیقۂ زندگی کو آپ کی گستاخی پر موت کے گھاٹ اُتار دیا، اس لیے کہ وہ اس کی متاعِ ایمان و دین کی غارت گر تھی۔ اس بے ادب لونڈی کا جرم اس قدر سنگین تھا کہ جس میں مداہنت کرنا اور چشم پوشی سے کام لینا مومن کی دینی غیرت و حمیت کے منافی اور اس کی شانِ اسلام کے خلاف ہے۔
(5) اس حدیث شریف سے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی اس قلبی الفت و محبت اور شعوری و بابصیرت عقیدت کی نشاندہی بھی ہوتی ہے کہ جس کے مقابلے میں وہ لوگ افرادِ مخلوق میں سے کسی قریبی سے قریبی عزیز اور تعلق دار کی محبت کو خاطر میں لاتے نہ کسی قسم کی مصلحت ہی کو آڑے آنے دیتے تھے۔ رضي اللہ تعالی عنهم أجمعین۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4075]

Bulughul Maram Hadith 1033 in Urdu