🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب سجود السهو وغيره
سجود سہو وغیرہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 270
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: سجدنا مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في (إذا السماء انشقت) و (اقرأ باسم ربك) . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نے سورۃ «إذا السماء انشقت» (سورۃ الانشقاق) اور سورۃ «اقرأ باسم ربك» (سورۃ العلق) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ تلاوت کیا ہے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 270]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «سَجَدْنَا» ہم نے سجدہ کیا – «مَعَ رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے ساتھ – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فِي» میں – «إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ» جب آسمان پھٹ جائے گا (سورۃ الانشقاق) – «وَاقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ» اور پڑھ اپنے رب کے نام سے (سورۃ العلق)۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ﴿إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ﴾ (سورۃ الانشقاق) اور ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ﴾ (سورۃ العلق) میں سجدہ کیا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 270]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساجد، باب سجود التلاوة، حديث:578.»

الحكم على الحديث:
صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥مسلمثقة حافظ ، إمام ، مصنف ، عالم بالفقه
👤←👥أبو هريرة الدوسي
Newأبو هريرة الدوسي ← مسلم
الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 270 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 270
تخریج:
«أخرجه مسلم، المساجد، باب سجود التلاوة، حديث:578.»
تشریح:
1. اس حدیث سے سجدۂ تلاوت کا مشروع ہونا ثابت ہوتا ہے۔
اس کی مشروعیت پر سب علماء کا اتفاق ہے مگر اس کے وجوب میں اختلاف ہے۔
جمہور علماء کا موقف یہ ہے کہ سجدۂ تلاوت مسنون ہے‘ واجب نہیں جبکہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ واجب ہے۔
2.سجود قرآن کی تعداد کے بارے میں بھی اختلاف ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سورۂ ص اور مفصل کی سورتوں میں سجدۂ تلاوت نہیں ہے۔
اس طرح ان کے نزدیک ان کی کل تعداد گیارہ ہے۔
یہ حدیث ان کے خلاف جاتی ہے‘ تاہم امام شافعی رحمہ اللہ جدید قول کے مطابق چودہ سجدوں کے قائل ہیں۔
(نیل الأوطار:۳ /۱۰۹) اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مفصل سمیت چودہ سجدے ہیں۔
وہ سورۂ حج کے دوسرے سجدے کے قائل نہیں۔
اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے نزدیک سورۂ حج کے دونوں سجدوں سمیت کل پندرہ ہیں۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا مسلک ہی زیادہ وزنی اور قابل ترجیح معلوم ہوتا ہے۔
(سبل)
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 270]

Bulughul Maram Hadith 270 in Urdu