🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب صلاة التطوع
نفل نماز کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 299
وعنها رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي من الليل ثلاث عشرة ركعة يوتر من ذلك بخمس لا يجلس في شيء إلا في آخرها.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ ” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیرہ رکعت ادا فرماتے تھے۔ ان میں پانچ وتر ہوتے تھے اور ان پانچ وتروں میں تشہد کے لئے صرف آخری رکعت میں بیٹھتے تھے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 299]
«وَعَنْهَا» اور انہی سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُصَلِّي» پڑھتے تھے – «مِنَ اللَّيْلِ» رات میں – «ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً» تیرہ رکعتیں – «يُوتِرُ مِنْ ذَلِكَ» ان میں سے وتر پڑھتے – «بِخَمْسٍ» پانچ کے ساتھ – «لَا يَجْلِسُ» نہ بیٹھتے – «فِي شَيْءٍ» کسی (رکعت) میں – «إِلَّا فِي آخِرِهَا» سوائے ان کی آخری (رکعت) کے۔
اور انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو تیرہ رکعتیں پڑھتے تھے، ان میں سے پانچ رکعتیں وتر پڑھتے، ان میں سوائے آخری رکعت کے کسی میں (تشہد کے لیے) نہ بیٹھتے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 299]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الليل، حديث:737.»

الحكم على الحديث:
صحيح


Bulughul Maram Hadith 299 in Urdu