الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. باب صلاة الجمعة
نماز جمعہ کا بیان
حدیث نمبر: 372
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سنت طریقہ یہ جاری رہا ہے کہ چالیس یا اس سے کچھ اوپر کی تعداد پر جمعہ ہے۔
اسے دارقطنی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 372]
اسے دارقطنی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 372]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «مَضَتِ السُّنَّةُ» سنت جاری ہو چکی ہے – «أَنَّ» کہ – «فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ» ہر چالیس – «فَصَاعِدًا» یا اس سے زیادہ (افراد) میں – «جُمُعَةً» جمعہ ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الدَّارَقُطْنِيُّ» دارقطنی نے – «بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ» ضعیف سند کے ساتھ۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: یہ سنت جاری ہو چکی ہے کہ ہر چالیس یا اس سے زیادہ (افراد کی جماعت) پر جمعہ ہے۔ اسے دارقطنی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 372]

تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:2 /3، 4.* خصيف وعبدالعزيز بن عبدالرحمن ضعيفان.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الدارقطني | إن كان كتاب العلل الموجود قد أملاه الدارقطني من حفظه، فهذا أمر عظيم، يقضى به أنه أحفظ أهل الدنيا، وهنا يخضع للدارقطني ولسعة حفظه الجامع لقوة الحافظة، ولقوة الفهم والمعرفة، وإن شئت أن تبين براعة هذا الإمام الفرد فطالع العلل له، فإنك تندهش ويطول تعجبك، ومرة | |
👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري ← الدارقطني | صحابي |
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 372 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 372
تخریج:
«أخرجه الدارقطني:2 /3، 4.* خصيف وعبدالعزيز بن عبدالرحمن ضعيفان.» تشریح:
1. نماز جمعہ کے لیے نمازیوں کی تعداد کے بارے میں کسی صحیح حدیث میں کوئی ذکر نہیں‘ اس لیے علماء کے اس بارے میں مختلف اقوال ہیں‘ مثلاً: کسی نے چار‘ کسی نے سات اور کسی کے نزدیک نو‘ بارہ اور کسی نے بیس اور چالیس اور پچاس اور ستر کی رائے دی ہے۔
ان میں سے کسی کی بنیاد و اساس مرفوع صحیح حدیث پر نہیں ہے۔
جماعت تو دو آدمیوں سے بھی ہو سکتی ہے‘ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ سفر میں دو آدمی ہوں تو ایک اذان دے اور جو عمر میں بڑا اور قرآن زیادہ جانتا ہو وہ جماعت کرائے۔
(صحیح البخاري‘ الأذان‘ باب من قال لیؤذن في السفر مؤذن واحد‘ حدیث:۶۲۸‘ وصحیح مسلم‘ المساجد‘ باب من أحق بالإمامۃ‘ حدیث:۶۷۳) 2. امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک نماز جمعہ کے لیے چالیس کی تعداد ہونا ضروری ہے اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک امام کے علاوہ دو مزید آدمیوں کا ہونا کافی ہے‘ البتہ وہ جمعہ کے لیے بڑے شہر کی شرط عائد کرتے ہیں جو قطعاً صحیح نہیں۔
اسلام میں پہلا جمعہ جُوَاثٰی بستی میں ادا کیا گیا۔
(صحیح البخاري‘ الجمعۃ‘ باب الجمعۃ في القری والمدن‘ حدیث:۸۹۲) جو کہ بڑے شہر کی تعریف سے خارج ہے۔
«أخرجه الدارقطني:2 /3، 4.* خصيف وعبدالعزيز بن عبدالرحمن ضعيفان.»

[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 372]
Bulughul Maram Hadith 372 in Urdu
جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري ← الدارقطني