وعن الحكم بن حزن رضي الله عنه قال: شهدنا الجمعة مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقام متوكئا على عصا او قوس. رواه ابو داود.وعن الحكم بن حزن رضي الله عنه قال: شهدنا الجمعة مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقام متوكئا على عصا أو قوس. رواه أبو داود.
سیدنا حکم بن حزن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ میں حاضر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لاٹھی یا کمان کا سہارا لے کر کھڑے ہوئے۔ (ابوداؤد)
हज़रत हुक्म बिन हज़न रज़िअल्लाहुअन्ह से रिवायत है कि हम नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के साथ जुमाअ में मौजूद थे । आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम लाठी या कमान का सहारा ले कर खड़े हुए । (अबू दाऊद)
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الرجل يخطب علي قوس، حديث:1096.»
Narrated al-Hakam bin Hazn (RA):
We attended the Friday prayer with the Prophet (ﷺ) and he (ﷺ) stood leaning on a staff or a bow. [Reported by Abu Dawud].
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 378
تخریج: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الرجل يخطب علي قوس، حديث:1096.»
تشریح: 1. اس حدیث کی رو سے خطیب خطبۂجمعہ کے وقت کسی چیز کا سہارا لے سکتا ہے۔ 2.یہ مستحب ہے۔ 3. حکمت اس کی یہ ہے کہ یہ چیز خطیب کے لیے ڈھارس کا کام دیتی ہے‘ ہاتھ بے فائدہ حرکت کرنے سے بچے رہتے ہیں اور آدمی میں تھکاوٹ کا احساس بھی پیدا نہیں ہوتا۔
راویٔ حدیث: «حضرت حکم بن حزن رضی اللہ عنہ» حکم میں ”حا“ اور ”کاف“ دونوں پر فتحہ ہے۔ اور حزن کی ”حا“ پر فتحہ اور ”زا“ ساکن ہے۔ ان کا پورا نام حکم بن حزن بن ابی وہب مخزومی ہے۔ ان کے اسلام کے بارے میں ایک قول یہ ہے کہ جنگ یمامہ سے پہلے اسلام قبول کیا‘ حالانکہ صحیح یہ ہے کہ انھوں نے فتح مکہ کے موقع پر اسلام قبول کیا تھا۔ اس حدیث سے معلوم ہو رہا ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 378
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1096
´کمان پر ٹیک لگا کر خطبہ دینے کا بیان۔` شہاب بن خراش کہتے ہیں کہ شعیب بن زریق طائفی نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ میں ایک شخص کے پاس (جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شرف صحبت حاصل تھا، اور جسے حکم بن حزن کلفی کہا جاتا تھا) بیٹھا تو وہ ہم سے بیان کرنے لگا کہ میں ایک وفد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں اس وفد کا ساتواں یا نواں آدمی تھا، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم نے آپ کی زیارت کی ہے تو آپ ہمارے لیے خیر و بہتری کی دعا فرما دیجئیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ کھجوریں ہم کو دینے کا حکم دیا اور حالت اس وقت ناگفتہ بہ تھی، پھر ہم وہاں کچھ روز ٹھہرے رہے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ میں بھی حاضر رہے، آپ ایک عصا یا کمان پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوئے چند ہلکے، پاکیزہ اور مبارک کلمات کے ذریعہ اللہ کی حمد و ثنا بیان کی پھر فرمایا: ”لوگو! تم سارے احکام کو جن کا تمہیں حکم دیا جائے بجا لانے کی ہرگز طاقت نہیں رکھتے یا تم نہیں بجا لا سکتے، لیکن درستی پر قائم رہو اور خوش ہو جاؤ۔“ ابوعلی کہتے ہیں کہ میں نے ابوداؤد کو کہتے ہوئے سنا کہ ہمارے بعض ساتھیوں نے کچھ کلمات مجھے ایسے لکھوائے جو کاغذ سے کٹ گئے تھے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1096]
1096۔ اردو حاشیہ: ➊ متبع سنت علماء صلحاء اور باعمل لوگوں سے محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے محبت کرنا نہایت قابل قدر او بلندی درجات کا حامل عمل ہے۔ ایسے لوگوں سے خود باری تعالیٰ محبت کرتا ہے۔ اور روز قیامت ایسے لوگوں کو اللہ عزوجل کا خصوصی سایہ میسر ہو گا۔ «اللهم اجعلنا منهم» آمین۔ [صحيح مسلم، حديث: 256 ➏ 2527] ➋ اصحاب خیر کی زیارت میسر آئے تو ان سے دعائے خیر کرانی چاہیے یہ مستحب عمل ہے۔ ➌ حسب حال مہمانوں کی عمدہ خدمت ان کا حق ہے۔ ➍ خطبہ میں عصاء وغیرہ لے کر کھڑے ہونا مستحب ہے۔ ➎ عام انسانوں کے لئے ناممکن ہے کہ شریعت کے تمام تر احکام پر عمل پیرا ہو سکیں لیکن حسب امکان غفلت و کسل مندی سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اعمال صالحہ پر استقامت اور میانہ روی کو معمول بنانا ضرور ی ہے۔ ➏ محدثین اپنی شخصی فروگزاشتیں بھی بیان کر دیا کرتے تھے تاکہ لوگ انہیں معصوم نہ سمجھنے لگیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1096
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، ابوداود 1096
خطبۂ جمعہ میں عصا (لاٹھی) یا کمان پکڑنا خطبۂ جمعہ میں عصا (لاٹھی) یا کمان پکڑنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ دیکھئے: [سنن ابي داود 1096، وسنده حسن وصححه ابن خزيمة: 1452] عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے ہاتھ میں عصا لے کر منبر پر خطبہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه 2/ 115 ح 5207 وسنده حسن] یاد رہے کہ خطبۂ جمعہ میں عصا یا کمان پکڑنا ضروری نہیں، لہٰذا ان کے بغیر بھی خطبہ جائز ہے۔ فائدہ: خطبے کے علاوہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عصا پکڑنا ثابت ہے۔ دیکھئے: [مسند احمد 6/23 وسنده حسن وصححه ابن حبان 6774 والحاكم 2/285، 4/425۔ 426 ووافقه الذهبي۔] . . . اصل مضمون کے لئے دیکھیں . . . ماہنامہ الحدیث شمارہ 75 صفحہ 17 اور علمی مقالات جلد 3 صفحہ 157