🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب الوضوء
وضو کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 45
وعنه رضى الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا توضأ أدار الماء على مرفقيه. أخرجه الدارقطني بإسناد ضعيف.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تو اپنی کہنیوں پر اچھی طرح پانی ڈالتے۔ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اس کی سند ضعیف ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 45]
«وَعَنْهُ» اور انہی سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «كَانَ» تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «إِذَا» جب – «تَوَضَّأَ» آپ وضو کرتے – «أَدَارَ» تو آپ گھماتے/بہاتے – «الْمَاءَ» پانی کو – «عَلَى» پر – «مِرْفَقَيْهِ» اپنی دونوں کہنیوں۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا ہے – «الدَّارَقُطْنِيُّ» دارقطنی نے – «بِإِسْنَادٍ» ساتھ سند کے – «ضَعِيفٍ» ضعیف۔
اور انہی (سیدنا جابر) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو پانی کو اپنی دونوں کہنیوں پر گھماتے (بہاتے) تھے۔ اسے دارقطنی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 45]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدار قطني، الطهارة، باب وضوء رسول الله صلي الله عليه وسلم:1 / 83 وقال: [القاسم بن محمد بن عبدالله] ابن عقيل ليس بقوي" قلت: بل هو متروك كما قال آبو حاتم الرازي وغيره، وفيه علة أخري.»

الحكم على الحديث:
ضعيف


بلوغ المرام کی حدیث نمبر 45 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 45
لغوی تشریح:
«أَدَارَ الْمَاءَ» پانی بہانا۔ یہ روایت ضعیف ہے۔ اس کی سند میں قاسم بن محمد بن عبداللہ عقیل متروک راوی ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 45]

Bulughul Maram Hadith 45 in Urdu