🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب صفة الحج ودخول مكة
حج کا طریقہ اور دخول مکہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 612
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أنه كان يقبل الحجر الأسود ويسجد عليه. رواه الحاكم مرفوعا والبيهفي موقوفا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ حجر اسود کو بوسہ دیتے اور اس کے سامنے سجدہ کرتے۔ اسے حاکم نے مرفوع اور بیہقی نے موقوف روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 612]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّهُ كَانَ» کہ وہ – «يُقَبِّلُ» بوسہ دیتے تھے – «الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ» حجر اسود کو – «وَيَسْجُدُ عَلَيْهِ» اور اس پر سجدہ کرتے تھے۔ – «رَوَاهُ الْحَاكِمُ» اسے حاکم نے روایت کیا – «مَرْفُوعًا» مرفوعاً – «وَالْبَيْهَقِيُّ» اور بیہقی نے – «مَوْقُوفًا» موقوفاً۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ حجر اسود کو بوسہ دیتے اور اس پر سجدہ کرتے (یعنی پیشانی رکھتے) تھے۔ اسے حاکم نے مرفوعاً (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کے طور پر) اور بیہقی نے موقوفاً (ابن عباس کے عمل کے طور پر) روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 612]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم:1 /455 وصححه، ووافقه الذهبي، والدارقطني:2 /289، والمرفوع والموقوف صحيحان كلاهما.»

الحكم على الحديث:
صحيح


بلوغ المرام کی حدیث نمبر 612 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 612
612 فوائدو مسائل:
➊ اس حدیث سے حجراسود کو بوسہ دینے اور اس پر سجدہ کرنے کے مشروعیت معلوم ہوتی ہے۔
➋ سجدہ کرنے سے مراد اس جگہ پیشانی رکھنا ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ، امام احمد رحمہ اللہ اور جمہور اسے جائز سمجھتے ہیں۔ حالانکہ اس میں وہم اور اضطراب ہے۔ مگر امام مالک رحمہ اللہ نے اسے بدعت کہا ہے۔ اور قاضی عیاض نے کہا ہے کہ یہ امام مالک رحمہ اللہ کا شذوذ ہے۔ اس کی تفصیل نیل الاوطار [ج: 5، ص: 44] میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 612]

Bulughul Maram Hadith 612 in Urdu