بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
حدیث نمبر: 665
وعنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «من اشترى طعاما فلا يبعه حتى يكتاله» رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص کوئی غلہ خریدے تو جب تک اسے ماپ (ناپ) نہ لے، اسے فروخت نہ کرے۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 665]
«وَعَنْهُ» اور انہی سے – «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ» کہ اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» فرمایا: – «مَنِ اشْتَرَى طَعَامًا» جس نے غلہ خریدا – «فَلَا يَبِعْهُ» تو وہ اسے نہ بیچے – «حَتَّى يَكْتَالَهُ» یہاں تک کہ اسے ناپ لے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور انہی (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو غلہ خریدے وہ اسے اس وقت تک نہ بیچے جب تک اسے ناپ (کر قبضے میں) نہ لے لے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 665]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، البيوع، باب بطلان بيع المبيع قبل القبض، حديث:1528.»
الحكم على الحديث:
صحيح
Bulughul Maram Hadith 665 in Urdu