الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب الربا
سود کا بیان
حدیث نمبر: 698
وعن عبادة بن الصامت قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «الذهب بالذهب والفضة بالفضة والبر بالبر والشعير بالشعير والتمر بالتمر والملح بالملح مثلا بمثل سواء بسواء يدا بيد فإذا اختلفت هذه الأصناف فبيعوا كيف شئتم إذا كان يدا بيد» . رواه مسلم.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سونا، سونے کے عوض اور چاندی، چاندی کے عوض اور گندم، گندم کے عوض اور جو، جو کے عوض اور کھجور، کھجور کے عوض اور نمک، نمک کے عوض ایک دوسرے کی طرح برابر برابر اور نقد بنقد (فروخت کئے جائیں) اگر اجناس میں اختلاف ہو تو پھر جس طرح چاہیں فروخت کریں، مگر قیمت کی ادائیگی نقد ہو۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 698]
«وَعَنْ» اور سے – «عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ» عبادہ بن صامت – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ» سونا سونے کے بدلے – «وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ» اور چاندی چاندی کے بدلے – «وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ» اور گندم گندم کے بدلے – «وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ» اور جو جو کے بدلے – «وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ» اور کھجور کھجور کے بدلے – «وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ» اور نمک نمک کے بدلے – «مِثْلًا بِمِثْلٍ» برابر برابر – «سَوَاءً بِسَوَاءٍ» یکساں یکساں – «يَدًا بِيَدٍ» ہاتھوں ہاتھ – «فَإِذَا اخْتَلَفَتْ» پھر جب مختلف ہوں – «هَذِهِ الْأَصْنَافُ» یہ قسمیں – «فَبِيعُوا» تو بیچو – «كَيْفَ شِئْتُمْ» جیسے چاہو – «إِذَا كَانَ» جبکہ ہو – «يَدًا بِيَدٍ» ہاتھوں ہاتھ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جو جو کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے برابر برابر، یکساں یکساں اور ہاتھوں ہاتھ (بیچو)، پھر جب یہ قسمیں مختلف ہوں تو جیسے چاہو بیچو بشرطیکہ ہاتھوں ہاتھ ہو۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 698]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساقاة، باب الصرف وبيع الذهب بالورق نقدًا، حديث:1587.»
الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥مسلم | ثقة حافظ ، إمام ، مصنف ، عالم بالفقه | |
👤←👥عبادة بن الصامت عبادة بن الصامت ← مسلم | صحابي مشهور أحد النقباء بدري |
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 698 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 698
تخریج:
«أخرجه مسلم، المساقاة، باب الصرف وبيع الذهب بالورق نقدًا، حديث:1587.» تشریح:
1. اس حدیث میں یہ بیان ہوا ہے کہ جن اشیاء میں سود کا حکم ہے‘ خواہ وہ سونا ہے یا چاندی یا ان کے علاوہ کھانے کی اشیاء‘ ان میں بیع و شرا کی صحت کے لیے قبضہ شرط ہے‘ اگرچہ جنس مختلف ہی کیوں نہ ہو۔
یہ کلام علامہ خطابی رحمہ اللہ کا ہے‘ لیکن صاحب سبل السلام اس کی بابت لکھتے ہیں: ”علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ اشیاء میں جنس ایک نہ ہو تو ان میں ادھار اور تفاضل جائز ہے‘ جیسے سونے کو گندم کے بدلے میں اور چاندی کو جو کے بدلے میں اور اسی طرح دوسری ماپ وغیرہ والی اشیاء میں۔
اور اس پر بھی سب متفق ہیں کہ کسی چیز کو اسی چیز کے بدلے میں فروخت کرنا جائز نہیں جبکہ ان میں سے ایک ادھار ہو۔
2. یہ حدیث دلیل ہے کہ ان مذکورہ چھ اشیاء میں سود پایا جاتا ہے اور اس پر ساری امت کا اتفاق ہے‘ البتہ ان چھ کے علاوہ جمہور اس بات کے قائل ہیں کہ سود کی علت جہاں پائی جائے گی‘ وہ سود ہی ہو گا لیکن اس پر چونکہ کوئی نص نہیں‘ اس لیے اس میں علماء کے درمیان اختلاف ہے‘ اہل ظاہر اس بات کے قائل ہیں کہ سود صرف سابق الذکر منصوص علیہ اشیاء میں ہوتا ہے۔
«أخرجه مسلم، المساقاة، باب الصرف وبيع الذهب بالورق نقدًا، حديث:1587.»

[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 698]
Bulughul Maram Hadith 698 in Urdu
عبادة بن الصامت ← مسلم