بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. باب الهبة والعمری والرقبی
ھبہ عمری اور رقبی کا بیان
حدیث نمبر: 795
وعن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «تهادوا تحابوا» رواه البخاري في" الأدب المفرد" وأبو يعلى بإسناد حسن.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” آپس میں ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو، اس سے باہمی محبت پیدا ہوتی ہے۔“ اسے بخاری نے الادب المفرد میں روایت کی ہے اور ابویعلیٰ نے حسن سند سے نقل کی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 795]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «عَنِ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» (آپ نے) فرمایا: – «تَهَادَوْا» ایک دوسرے کو ہدیہ دو – «تَحَابُّوا» آپس میں محبت کرو گے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے – «فِي الْأَدَبِ الْمُفْرَدِ» الادب المفرد میں – «وَأَبُو يَعْلَى» اور ابو یعلیٰ نے – «بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ» حسن سند کے ساتھ۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو، آپس میں محبت کرو گے۔“ اسے بخاری نے ”الادب المفرد“ میں اور ابو یعلیٰ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 795]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري في الأدب المفرد:5 /594، وأبويعلي:11 /9، حديث:6148.»
الحكم على الحديث:
حسن
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 795 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 795
تخریج:
«أخرجه البخاري في الأدب المفرد:5 /594، وأبويعلي:11 /9، حديث:6148.» تشریح:
ایک دوسرے کو تحفہ دینا آپس میں محبت کا باعث ہے۔
اسلام محبت و مودت کا علمبردار ہے‘ عداوت و دشمنی کا اس میں کوئی تصور نہیں۔
«أخرجه البخاري في الأدب المفرد:5 /594، وأبويعلي:11 /9، حديث:6148.»
ایک دوسرے کو تحفہ دینا آپس میں محبت کا باعث ہے۔
اسلام محبت و مودت کا علمبردار ہے‘ عداوت و دشمنی کا اس میں کوئی تصور نہیں۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 795]
Bulughul Maram Hadith 795 in Urdu